نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

image

 مریم نواز نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں والد نواز شریف کو مینشن کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ برائے مہربانی تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔

بات سنیں تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز 🙏🏼

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

یہ بھی پڑھیں:نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود

اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ قرار دیا اور لکھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!

باہر نکلو بزدل آدمی!

لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم 🙌#عمران_گھبرانا_نہیں pic.twitter.com/KaARnqXK4p

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق جان گئی ہے۔

ٓواضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.