بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف“معرکہ حق شہداء فورم” کا باقاعدہ قیام

image

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر معرکہ حق شہداء فورمُ کا بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کا اعلان کر دیا۔

 سول سوسائٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرسٹ “آپریشن سندور” کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔

صدر معرکہ حق شہداء فورمُ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے- مودی حکومت کو اسکی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہو گا۔ ٹرسٹ اہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔

سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ قائم کرے۔

سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ “معرکہ حق شہداء فورم” صرف ایک نمائشی ٹرسٹ نہیں، بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے۔ فورم کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے

سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان کر دیا۔  ہمُ شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہداء کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.