اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر و بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے پیمرا کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے، پیمرا نے عمران خان کی تقاریر و بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔