لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی تقاریر و بیانات نشر کرنے پر عائد کردہ پابندی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نےعمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پرچلانے پہ پابندی عائد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے، تقاریر پر پابندی لگا کر عمران خان کی آوازدبانے کی کوشش کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ٹھگوں کی حکومت مکمل گھبرا چکی ہے۔