میرے پاس جنرل فیض حمید کی مداخلت کے ثبوت ہیں، جنرل باجوہ کے نہیں، مریم نواز

image

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے پاس جنرل فیض حمید کی مداخلت سے متعلق ثبوت موجود ہیں، جنرل باجوہ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کبھی ایسی مزاحیہ جیل بھرو تحریک نہیں دیکھی، نواز شریف سے عمران خان کا موازنہ نہ کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ ورکرز سے کہتے رہے جیل بھرو اور خود چھپ کر بیٹھ گیا، پھر عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیاب ہوئی، اس سے ناکام جیل بھرو تحریک ہم نے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا نوازشریف نے ایک سال جیل کاٹی، نوازشریف بے گناہ تھے مگر پھر بھی گرفتاری دی، عمران خان نے جیل جانے کے ڈر سے ٹانگ پر پلستر لگا رکھا ہے، فارن فنڈنگ کیس کھلا تو جھوٹے بیانات دینا شروع کر دیے، نواز شریف کو گرفتار کر کے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جس طرح نوازشریف کے کیس چلے عمران خان کے نہیں چلائے گئے، نوازشریف نے اپنی بیٹی کی بھی گرفتاری دی، مجھے اپنے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کوئی جنرل فیض حمید کے ریٹائر ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.