حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی

image

زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت نے حج پر کوٹے کی پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا،اسے منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیز اپنے عزیز و اقارب کو زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگی کرکے حج پر بھیج سکیں گے۔

گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔

حکومت کے پاس عازمین حج کو دینے کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 90 ہزار کے قریب عازمین حج کو پاکستانی سپانسر کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.