امیتابھ بچن خطرناک حادثے کا شکار، شدید زخمی ہو گئے

image

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے باعث شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں اپنی نئی فلم ’ پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ ان کی پسلی ٹوٹ گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ تکلیف میں ہیں اور ان دِنوں گھر پر آرام کر رہے ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہیں حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts