الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خانکو 50 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد گرفتاری کے حکم کی تعمیل کروائیں۔