ڈرامہ تیرے بن اس وقت پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے اور مشہور ترین ڈراموں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ کبھی اس کے کاپی ہونے پر تنقید ہوتی ہے تو کبھی محبت بھرے انداز رومانوی طرز زیادہ دکھانے پر لیکن اب ایک اور نیا شوشہ ڈرامے میں کھلے عام دکھایا گیا ہے سج کی وجہ سے صارفین نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی ہے۔ مداحوں نے اس کو پسندیدہ ڈرامہ بنا تو لیا لیکن آئے روز اس میں دکھائی جانے والی خرافات سے حیران ہونے لگے ہیں جوکہ ہمارے معاشرے کے منافی ہیں مگر کسی حد تک بالکل سچ بھی ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں ڈرامے میں دکھائے جانے والے کالا جادو کے بارے میں۔ جسیے کہ آپ سب ولگ جانتے ہیں کہ حیا جوکہ مرتسم کی کزن ہے وہ میرے کو اس کی زندگی میں برداشت نہیں کر پا رہپی لہٰذا وہ چاہتی ہے کہ میرے مر جائے تو اس نے کئی مرتبہ کالا جادو کرنے والی عورت سے ایسا عمل کروایا کہ میرب اور مرتسم کی ان بن ہو جائے اور دونوں کا رشتہ ٹوٹ جائے۔ لیکن پھر اب تو حد کی پار ہوگئی کہ حیا نے خود ہی کالا جادو کرنا شروع کردیا، ذرا ویڈیو بھی ملاحظہ کرلیں:
اس کلپ پر مداح حیران ہو رہے ہیں کہ کیسے کوئی عورت کسی مرد کی محبت میں اس قدر پاگل ہوگئی ہے کہ اب ایسے کام کو کر کے دکھا رہی ہے جو بیشک ہمارے معاشرے کی ایک تلخ سچائی ہے مگر یوں ٹی وی سرِعام دکھانے سے کتنے ہی گھر خراب ہوسکتے ہیں؟ جادو اسلام میں حرام ہے لیکن ہم لوگ دن بہ دن اخلاقی و سماجی برائیوں میں گرفتار ہو رہے ہیں ایسے جادو کرکے ہم کچھ بھی حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں مگر خُدا سے مانگنے پر نہیں، کیا واقعہ ہم مسلمان ہیں؟
لیکن چونکہ یہ صرف ایک ڈرامہ ہے اور اس میں سچائی بھی 100 فیصد دکھائی جا رہی ہے تو ناظرین اس کو شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ حیا کے اس جادو سے کیا واقعہ میرب مر جائے گی اور مرتسم ہمیشہ کے لیے حیا کو اپنی بیوی بنا لے گا؟