حکومتی اقدامات ناقابل برداشت ہیں، عمران خان

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے کارکنان اور لیڈر شپ کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ آج اسلام آباد میں ہمارے 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدام ناقابل برداشت ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت ہمارے کارکنان کو فوری رہا کرے۔

The fascist Imported govt & their handlers continue to target our workers & ldrship. Today they have arbitrarily arrested more than 70 of our workers in Islamabad. This is condemnable & absolutely unacceptable. They must be released immediately.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

اس سے قبل چیف کمشنر نے اپنے اختیارات استعمال کے تحت توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ عمران خان 18 مارچ کو ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.