عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کار بیٹھے ہیں، وزیر قانون

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اس وقت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سہولت کار بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ میں بیٹھے سہولت کاروں کو عمران خان ہینڈ سم لگ رہا ہے کیونکہ جب وہ گھر جاتے ہیں تو ان کے بچے کہتے ہیں کہ بڑا ہینڈ سم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی تاریخ پر عدالت نہیں آئے لیکن یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کہ کہیں توشہ خانہ کا جواب نہ دینا پڑ جائے۔ یہ رعایت ہر ملزم کو میسر نہیں ہوتی لیکن یہ صرف ایک مخصوص لاڈلے کو میسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب انصاف کا معیار مختلف ہو گا تو قانون کی حکمرانی کیسے آئے گی، عمران خان جتھا لے کر عدالت میں گھس جائے اور وہ گاڑی پر آئے یا پیدل آئے یہ اس کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، ہم نے فرد جرم بھی لگوائیں اور جیلوں میں بھی گئے مقدمات بھگتے، نواز شریف پر روزانہ کی بنیاد پر نیب میں مقدمہ چلایا گیا اور پاکستان کی تاریخ میں کوئی مقدمہ نہیں جو روزانہ کی بنیاد پر چلا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کسی کو گرفتار کرنا مشکل نہیں لیکن اگر کوئی جانی نقصان ہوجائے تو کون ذمہ دار ہو گا ؟ ہم تو عمران خان کو کان سے پکڑ کے آدھے گھنٹے میں باہر نکال سکتے ہیں لیکن شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں اور ہم کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.