افطاری تو بہت لوگ کرواتے ہیں لیکن ۔۔ رمضان میں سحری کیلئے ہوٹل کا ایسا اقدام جس نے لوگوں کے دل جیت لئے

image

رمضان المبارک میں ہر مسلمان عبادت کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرتا ہے ، کچھ لوگ ماہ صیام میں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اپنی جیبیں غریبوں کیلئے کھول دیتے ہیں، ایسا ہی ایک شاندار کام کراچی کے ہوٹل نے بھی کیا ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی حب ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے دل والوں کا شہر ہے، یہاں ہر رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں جو دوسروں کے دکھ سکھ میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔

کراچی جہاں ٹیکس دینے میں پورے ملک میں سے سب سے آگے ہے وہیں نیکی اور خیرات کے کاموں میں بھی کراچی کا کوئی مقابلہ نہیں، شہر قائد میں ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو سڑکوں پر افطاری کروانا معمول کی بات ہے۔

کراچی کے شہری بغیر کسی مدد کے اپنی جیب سے لوگوں کو افطار کرواتے ہیں تاہم اب ایک مقامی ہوٹل نے سحری کے حوالے سے بھی شاندار اقدام اٹھا کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد امام کلینک کے قریب واقع بیٹھک ہوٹل کے مالک نے سفید پوش شہریوں کیلئے سحری مفت دینے کا اعلان کردیاہے، یہاں سفید پوش افراد عام گاہکوں کی طرح ہوٹل پر آکر سحری کرسکتے ہیں جس کیلئے کوئی پیسہ نہیں لیا جائیگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.