پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

image

اسکاٹ لینڈ: پاکستانی نژاد برطانوی رہنما حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ فرسٹ منسٹر بن گئے۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے حمزہ یوسف کی اسکاٹش نیشنل پارٹی سربراہی کی توثیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک روز قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی نے حمزہ یوسف کو اپنا صدر منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ حمزہ یوسف کسی بھی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے کم عمر اور مسلمان رہنما بن گئے۔

واضح رہے کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گذشتہ ماہ مستعفی ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد 37 سالہ حمزہ یوسف نے گزشتہ روز ہی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.