ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔
ایرانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عبوری معاہدے کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ مذاکرات میں مصروف تھے تو امریکیوں نے سب کچھ برباد کر دیا۔ صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔