نیتن یاہو کی دھمکی پر ایران کا کرارا جواب: مقبوضہ علاقے ناقابلِ رہائش بنا دیں گے

image

ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا شدید اور خطرناک نتیجہ نکلے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے ایرانی حکومت کو گرانے سے متعلق دیے گئے حالیہ بیان کے ردعمل میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ دشمن کا ایسا کوئی بھی اقدام ایک غلط اندازہ ثابت ہوگا، جس کے نتیجے میں مقبوضہ زمینوں کو ناقابلِ رہائش بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقوں کو آبادی سے خالی کروانے میں ایک گھنٹہ بھی نہیں لگے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US