انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم بروز بدھ 12اپریل سے بروز جمعرات 11مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے۔اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US