پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہے کہ یواے ای کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اماراتی حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔
وزرت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔