ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروا لئے اور اب کہتے ہیں فری ہے، امیتابھ بچن

image

معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایلون مسک سے بلیو ٹک لینے کے پیسے واپس مانگتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروا لئے اور اب کہتے ہیں فری ہے۔

امیتابھ بچن بھارت کے ان ہائی پروفائل ٹوئٹر صارفین میں شامل ہیں جنہوں نے بلیو ٹک کی واپسی کے لئے رقم ادا کی۔

معروف اداکار امیتابھ بچن نے 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے صارفین کو مفت بلیو ٹِکس دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرردعمل دیا۔

انہو ں نے ٹوئٹر پر ہندی میں لکھا کہ ٹوئٹر ماسی نے پیسے بھروا لئے اور اب کہتے ہیں ایک ملین فالورز کیلئے بلیو ٹک فری ہے، میرے فالورز تو 48 ملین ہیں۔

T 4627 – अरे मारे गये गुलफाम , बिरज में मारे गये गुलफाम 🎶

ए ! Twitter मौसी, चाची, बहनी, ताई, बुआ .. झौआ भर के त नाम हैं तुम्हार ! पैसे भरवा लियो हमार, नील कमल ख़ातिर ✔️ अब कहत हो जेकर 1 m follower उनकर नील कमल free म

हमार तो 48.4 m हैं , अब ??

खेल खतम, पैसा हजम ?!😳

— Amitabh Bachchan (@SrBachchan)


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts