مولوی سے پوچھتا تھا کہ کوئی سورۃ بتائیں جسے پڑھ کر ۔۔ وسیم بادامی نے دنیا گھومنے کی اپنی خواہش کیسے پوری کی؟ انٹرویو میں ماضی کے حالات بتاتے ہوئے

image

وسیم بادامی پاکستان کے معروف صحافی ہیں۔ ان کو دنیا بھر میں سب ہی جانتے ہیں۔ نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی ان کے فن سے معترف ہیں۔ کچھ دنوں قبل وسیم ایک پوڈکاسٹ کا حصہ بنے، جہاں اپنے ماضی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میں مولوی سے پوچھتا تھا کہ کوئی سورۃ بتائیں جو پڑھ کر میں مک سے باہر جا سکوں۔ کیونکہ جب اتنے پیسے تو نہیں ہوتے تھے کہ کہیں سفر کر سکوں لیکن اللہ کا شکر ہے اس نے میری دعائیں قبول کیں، یہاں تک پہنچے۔ پہلے میں کمپنی کے ٹورز کا انتظار کرتا تھا کہ وہ کب آئیں گے اور جب میں ایک ملک سے دوسرے ملک یا دوسرے شہر ہوائی جہاز میں سفر کروں گا۔

وسیم بادامی نے یہ بھی بتایا کہ جس وقت نجی ٹی وی نے اپنی نشریات دبئی میں بند کرنے اور پاکستان سے براہِ راست کرنے کا پیغام سنایا تو مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ بس کیونکہ ایسی نوکری جو پسند کی ہو، اپنے ملک میں ہو، ماں باپ کے ساتھ ہو وہ کون نہیں پسند کرتا۔ مجھے گھومنے پھرنے کا شوق ہے لیکن پھر بھی دبئی سے پاکستان آنے کی یہ خوشی میرے لیے حد سے زیادہ تھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.