پی ڈی ایم احتجاج، کارکن سکیورٹی گیٹ پھلانگ کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے

image

پی ڈی ایم احتجاج سے پہلے انصارلاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج سے پہلے دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کارکنان ریڈزون میں داخل ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے کارکن ریڈ زون کے انٹری گیٹ کو پھلانگ کرسپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔

جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

بریکنگ نیوز: جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون کا گیٹ پھلانگ کر سپریم کورٹ کی طرف رواں دواں

— HUM News اردو (@humnews_urdu) May 15, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.