شاہین شاہ آفریدی کی دادی کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے۔ ان کے دوست احباب اور مداح بھی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ شاہین جہاں اس وقت غم سے نڈھال ہیں وہیں مُحمد رضوان نے اپنے ساتھی کرکٹر کو مشکل کے اس وقت میں بھی اکیلا نہ چھوڑا۔ دادی کے انتقال کی خبر سُن کر نہ صرف شاہین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا بلکہ ان کے گھر تعزیت کے لیے بھی پہنچے۔
رضوان کی یہ تصاویر اور شاہین کے گھر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ رضوان کے فینز ان کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ صرف ایک اچھا کھلاڑی ہی نہیں ہے بلکہ ایک اچھا انسان بھی ہے جو سب کے لیے سوچتا ہے۔