پی ٹی آئی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل کچھ دلچسپ میمز

image

مہنگائی کے اس دورمیں حکومت نے آپ کو دو لاکھ کمانے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ ضائع نہ کرنا۔ خریدا ہوا ٹکٹ واپس نہیں ہوگا،۔۔سواری اپنے نقصان کی خود ذمہ دار ہوگی ۔خان رکھ لو 4G کو رہا کردو۔

پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہو سوشل میڈیا صارفین میمز بنانا کبھی نہیں بھولتے۔۔ نو مئی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھی بھرمار ہوچکی ہے۔

ایک صارف کہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دورمیں حکومت نے آپ کودولاکھ کمانے کانادرموقع فراہم کیاہے۔ضائع نہ کرنااس حوالے سے کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر بھی زیر گردش ہے کہ پشاور میں ایک پی ٹی آئی کارکن نے اپنے گھر پناہ کیلئے آنے والے 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو پکڑواکر 16 لاکھ کمالئے ہیں۔اب اس میں کتنی صداقت ہے یہ تو معلوم نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے گرفتاریوں پر انعام کے اعلان کو بھی تفریح کا ذریعہ بنالیا ہے۔

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ملنے والے ریلیف پر ایک صارف لکھتے ہیں عدالتیں (تحریکِ) انصاف کی علامت ہیں!احترام کیجئے۔

نومئی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود منظر سے غائب ہیں ، اس حوالےسے سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں، شفقت محمود وہ واحد پی ٹی آئی رہنما ہیں جو نہ پولیس کو مطلوب ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی دہشت گردی کے مقدمات ہیں، اس کی وجہ ان کروڑوں بچوں کی دعائیں ہیں جن کے اسکولوں کو انہوں نے کورونا کے دنوں میں بند رکھا اور بغیر امتحانات پاس کیا۔

کچھ ماہ پہلے ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں آنے والے پرویز الٰہی کے حوالے سے بھی جلد پارٹی چھوڑنےکی اطلاعات زیرگردش ہیں،اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آیی کا چند گھنٹوں کے مہمان ہیں، لیکن یہ بتائیے اب چوہدری صاحب جائینگے کہاں؟۔

شاہ محمود قریشی کی گرفتاری اور رہائی کی خبروں پر ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ جونہی روبکار جیل میں پہنچی تو شاہ محمود قریشی نے باہر جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا آپ نے دوبارہ پکڑلینا ہے اس لئے میں یہاں ہی سیٹ ہونا چاہتا ہوں میری سادگی ویکھیں میں کیا چاہتا ہوں۔

عسکری املاک پر حملوں کے بعد کارروائی کے اعلان پر ایک صارف نے لکھاآج میں ایک پی ٹی آئی کے دوست سے ملنے گیا جب میں نے اس کے گھر کے دروازے پر دستک دی تو اندر سے آواز آئی پاک فوج زندہ باد۔

ایک صارف تو اس سے بھی آگے نکلے اور کہا،پی ٹی آئی کے جو دوست جلوسوں میں شریک تھے، توڑ پھوڑ کے وقت سیلفی لی ہو گی، اپنی تصویر سینڈ کرو، پی ٹی آئی کا ایک سونگ تیار کرنا ہے۔

بڑی تعداد میں لوگوں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد ایک صارف نے لکھا خریدا ہوا ٹکٹ واپس نہیں ہوگا۔۔سواری اپنے نقصان کی خود ذمہ دار ہوگی۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹ کی بندش کے دوران ایک صارف نے لکھاخان رکھ لو 4G کو رہا کردو۔

گزشتہ دنوں گاڑی سے بھاگ کر گرفتاری سے بچنے والے فواد چوہدری کے حوالے سے ایک صارف کہتے ہیں،فواد چوہدری اتنا ڈر گئے ہیں کہ کل رات کچن میں پڑی کرنل چاول کی بوری کو بھی سیلوٹ مار رہے تھے۔

ایک صارف نے پی ٹی آئی کارکنوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ،آئسکریم کی گاڑیوں اور ایمبولینس والوں سے درخواست ہے کہ گھنٹی اور سائرن نہ بجائیں ہمارے کچھ بھائی آواز سنتے ہی روپوش ہوجاتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.