فاسٹ باؤلر احسان اللہ خان کا نکاح، بیوی کون ہے؟

image

قومی کرکٹ ٹیم کے 19 سالہ فاسٹ باؤلر احسانُ اللہ خان نے نکاح کرلیا۔ ان کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کل سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس کو اب خود کرکٹر احسان نے بھی شیئر کیا۔ ہر کوئی احسان کو نکاح کی مبارکباد دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسان اللہ کے نکاح تقریب کا انعقاد اتوار کے دن سوات کے علاقے مٹہ میں ہوئی۔ باؤلر کی بیگم کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی کزن سے شادی کی ہے۔ تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

لوگ 19 سالہ احسانُ اللہ کے شادی کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں انہوں نے شادی کرلی، جبکہ یہ اچھا قدم نہیں البتہ کچھ لوگ ان کے حق میں کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ احسان با اختیار ہیں، صاحبِ حیثیت ہیں اور قانونی اعتبار سے 18 سال کی عمر شادی کے لیے مقرر کی گئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.