آئندہ بجٹ میں گاڑی مالیت پر ایڈوانس ٹیکس لگنے کا امکان

image

آئندہ بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بھی ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ریسورس اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کی سفارش پر بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھانے اور گاڑیوں پر انجن کے بجائے گاڑی کی مالیت پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

گاڑیوں کی قیمت کی بنیاد پر نان فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 سے 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ٹینکرز کنٹریکٹرز اور ٹرانسپورٹرز پر بھی بتدریج ڈھائی فیصد اور 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری طرف روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑی پر 2 فیصد اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑی پر 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح گزشتہ 3 سال سے ایکٹو پیئر لسٹ میں انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے 1 کروڑ روپے سے  3 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑی پر 4 فیصد اور نان کارپوریٹ سیکٹر کی انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے 1 کروڑ روپے سے 3 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑی پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.