پہلی بیوی کو دھوکہ دیا اور اب ۔۔۔ 61 سال کی عمر میں اشیش ودیارتھی نے دوسری شادی کرلی، غمزدہ بیوی نے کیا کہا؟

image

بھارتی اداکار اشیش ودیارتھی نے 61 سال کی عمر میں دوسری شادی خود سے تقریباً 11 سال چھوٹی خاتون سے کرلی۔ اداکار نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔

اداکار نے شادی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک مختلف اور خوبصورت احساس ہے۔ ہم دونوں کچھ وقت پہلے ہی ملے، جس کے بعد احساس ہوا کہ اب شادی کرلینی چاہیے۔

اشیش ودیارتھی کی پہلی بیوی تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا ہیں جن سے 23 سال قبل شادی ہوئی اور 1 بیٹا بھی ہیں۔ ان دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات خراب تھے لیکن تاحال طلاق کی خبریں سامنے نہیں آئیں، یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکار نے پہلی بیوی کو دھوکہ دیا اور ان کو چھوڑ دیا۔ اشیش کی دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی راجوشی باروا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :

جو صحیح ہوگا آپ سے یہ سوال نہیں کرے گا کہ آپ ان سے کیا مطلب رکھتے ہیں۔ وہ ایسا نہیں کریں گے جس سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہوگی یاد رکھو. بہت زیادہ سوچ، اور شک آپ کے ذہن سے نکل جائے گا۔ کھل کر وضاحت الجھن پیدا کر سکتی ہے۔ دعاہے امن اور سکون آپ کی زندگی بھر دے. آپ کافی عرصے سے پُر اثر اور مضبوط ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ آپ برکات حاصل کریں۔ آپ اس کے مستحق ہیں. آپ کو بھی وہ ملے جو کیا گیا ہے۔

اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے بعد اشیش کی پہلی بیوی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ لگایا جس میں انہوں نے اپنی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ : زندگی نام کی پہیلی میں مت الجھیں 🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿۔۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.