سوشل میڈیا پر دولت دکھانا پڑ گیا مہنگا، یوٹیوبر کے گھر ایک کروڑ کی چوری

image

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے، ہیرے کے زیورات اور نقدی چوری ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کنیاکماری کے علاقے ناگرکوئل میں ہوئی۔ چور گھر کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور 81 تولہ سونا سمیت لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مدھومیتا کی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے گھر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر اور ان کے شوہر زیورات اور نقدی کے ساتھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے۔

واردات کے وقت مدھومیتا اہل خانہ کے ہمراہ خریداری کے لیے گھر سے باہر تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US