امید نہیں تھی کہ اگلی صبح تک زندہ رہ سکوں گا ۔۔ محمد عامر کے ساتھ ملائیشیا میں ایسا کیا ہوا کہ وہ موت کے منہ سے واپس آئے؟

image

پاکستانی کرکٹر محمد عامر جنہوں نے کم عمری سے کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائی اور ملک کے لیے اپنی بہترین پرفارمنس دی۔ عامر حال ہی میں ایک شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے بتایا کہ انڈر 19 کھیلنے کے دوران ملائیشیا میں ڈینگی وائرس کے باعث طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور ڈاکٹر میری حالت ابتدائی طور پر سمجھ نہ پائے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 سال تھی اور میں ٹیم کا سب سے چھوٹا کھلاڑی تھا، ہم ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے تھے جب مجھے سر درد تھا، میں فیلڈنگ کے دوران ہی بیٹھ گیا تھا، میں نے ڈاکٹر سے کہا مجھے پیناڈول دے دیں، بخار تیز تھا، اس کے بعد ڈاکٹر نے مجھے میچ کھیلنے سے منع کر دیا۔

اس کے بعد 3 دن تک دوائیاں استعمال کرتا رہا، جس کے بعد کوالالمپور سے جوہر بھی چلے گئے لیکن طبیعت نہ سنبھلی، رات کو بخار تیز ہو جاتا تھا، انجیکشن اور دوائیوں سے بخار کم ہو جاتا لیکن اترتا نہیں تھا، پھر ٹیم منیجر سے درخواست کرکے اسپتال میں چیک اپ کے لیے لے جایا گیا کیوں کہ میرا بخار نارمل نہیں لگ رہا تھا، اسپتال میں ڈاکٹرز نے میری کنڈیشن دیکھ کر میرا بلڈ ٹیسٹ لے لیا، 20 سے 25 منٹ بعد 4 سے 5 ڈاکٹر بھاگے ہوئے آئے اور انھوں نے بتایا کہ مریض کو ڈینگی وائرس ہے اور ان کی حالت خطرے میں ہے۔ ہمیں امید نہیں ہے یہ کہ یہ کل صبح تک بھی زندہ رہ سکیں گے، ہم انھیں ایڈمٹ کریں گے، اس رات مجھے 25 سے 28 ڈرپس لگیں اور مجھے 2 دن بعد ہوش آیا، تیسرے دن بھی ڈاکٹر مجھے ڈسچارج نہیں کر رہے تھے لیکن میچز کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مجھے خاص احتیاط کے ساتھ سفر کی اجازت دی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.