سوشل میڈیا پر آج کل کب کیا سامنے آجائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جب مشہور کامیڈی شو کے ایک اداکار نے فیس بک پر لائیو آکر زہر پی لیا۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کپل شرما شو کی ٹیم میں شامل اداکار تیرتھ آنند راؤ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو سیشن کیا، اور بات چیت کے دوران انہوں نے زہر پی لیا۔
زہر پینے کی وجہ کیا تھی؟
اداکار نے بتایا کہ، پچھلے 2 ماہ سے میرے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جو مجھے جذباتی طور پر بلیک میل کررہی ہے۔
تیرتھ آنند نے دعویٰ کیا کہ، خاتون دوست کی وجہ سے وہ 3 سے 4 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں، اس لیے وہ خود کشی کر رہے ہیں۔ میری دوست ہی میری خود کشی کی ذمہ دار ہے۔ تیرتھ آنند نے اپنی بات ختم کرنے کے بعد زہر پی لیا۔
زہر پینے کے بعد کیا ہوا؟
زہر پینے کے بعد انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ تیرتھ آنند اس سے پہلے بھی 2021 میں خود کشی کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ وہ مشہور ہوسٹ اور اداکار کپل شرما کے ساتھ کامیڈی سرکس کا عجوبہ سمیت دیگر شوز میں کام کرچکے ہیں۔ اور اب خطرے سے باہر ہیں۔