ایک روپیہ لگائے بغیر لاکھوں کا منافع بالکل سچ؟۔۔ 10کاروباری آئیڈیاز - جو آپ کی زندگی بدل دیں

image

آپ کم یا بغیر سرمائے کہ یہ کاروبار کرکے حقیقت میں اپنی زندگی بدل سکتے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے اس دور میں بغیر سرمائے اس سے زیادہ بہتر کاروبار شائد ممکن نہ ہو۔

پاکستان میں ہولناک مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں لیکن اگر آپ ہمت کریں تو اپنی مشکلات کو شکست دینا ممکن ہوسکتا ہے جس میں ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

بڑا سا گھر خوبصورت سی گاڑی اور زندگی کی تمام آسائشات ہر انسان کا خواب ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کردیتے ہیں اور کچھ لوگ نائن ٹو فائیو جاب کرکے حالات کا رونا روتے رہتے ہیں، ہم آپ کو راتوں رات امیر ہونے کا کوئی فارمولا تو نہیں بتائینگے لیکن اگر آپ محنت کرکے اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ بہت کم سرمائے میں یا بغیر سرمائے کے آپ کیسے اپنی سوئی قسمت کو جگا سکتے ہیں۔

1۔ای کامرس

آج ٹیکنالوجی کا دور ہے، 80 سال کا بوڑھا ہو یا 2 سال کا بچہ، سب کے ہاتھ میں موبائل فون موجود ہے۔ ایسے میں کاروبار کا انداز بھی بدل چکا ہے جو چیز ڈھونڈھنے کیلئے آپ کو گھنٹوں بازاروں میں سر کھپانا پڑتا تھا وہ اب آن لائن منٹوں میں آپ کی دہلیز پر خود آجاتی ہے۔

ای کامرس اس وقت انتہائی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ آپ لاکھوں روپے کا سامان خریدکر کام شروع کریں۔۔ آپ چھوٹے پیمانے یعنی کم پیسوں سے بھی کام شروع کرسکتے ہیں، آپ کی پروڈکٹ کا انتخاب اور معیار اچھا ہو تو یہ کاروبار آپ کو دنوں میں مشکلات سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر لاسکتا ہے۔

2۔ گرافک ڈیزائننگ

گرافک ڈیزائننگ کی آج کے جدید دور میں مانگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔اچھے گرافک ڈیزائنر ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں کماتے ہیں۔۔ آپ بھی بیروزگار ہیں تو اپنا وقت ضائع نہ کریں بلکہ گرافک ڈیزائننگ کی فیلڈ میں قسمت آزمائیں۔۔ اور لوگوں کو سروسز فراہم کرکے آپ بھی لاکھوں کمائیں۔

ابھی تو ہم آپ کو ایک مفت کا کاروبار بھی بتانے والے ہیں جس میں ایک ہی بار میں لاکھوں کا فائدہ ہوسکتا ہے تو ہمارے ساتھ رہیں لیکن اس سے پہلے آپ کو کچھ اور مفید کاروبار بتاتے ہیں۔

3۔ سافٹ ویئر /ایپلی کیشن ڈیولپنگ

اگر آپ نائن ٹو فائیو جاب سے تھک چکے ہیں تو سافٹ ویئر یا ایپلی کیشن ڈیولپنگ کام کام کرنے کی کوشش کریں۔۔ اگر آپ اس کام میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں تو پھر آپ کو نوکری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔ بہت آسانی سے سیکھا جانے والا یہ کام آپ کو بہت جلد غربت کے اندھیروں سے نکال کر خواہشات کی تکمیل کی طرف لے کر جاسکتا ہے۔

4۔ سروس اسٹیشن

اگر آپ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں اور سافٹ ویئر یا گرافکس کا کام نہیں کرسکتے تو آپ بہت کم پیسوں میں ایک اچھا اور منافع بخش کام خود شروع کرسکتے ہیں۔۔ جس کیلئے بہت زیادہ تجربے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔آپ ایک دکان میں اپنا سروس اسٹیشن بنائیں اور یہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے کام شروع کریں تو یقیناً چند ماہ سروس کے بعد آپ کی قسمت پر چھائی دھند بھی صاف ہوجائیگی۔

5۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ

اس سے پہلے ہم نے آپ کو ای کامرس کا بتایا تھا جس میں کچھ پیسے درکار ہونگے لیکن ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایسا کاروبار ہے جس میں آپ کا ایک ٹکا خرچ نہیں ہوگا اور آپ فارغ بیٹھے بیٹھے اچھے خاصے پیسے کماسکتے ہیں۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ کئی کمپنیاں اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کیلئے آپ کو اچھے پیسے آفر کرتی ہیں جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی کمپنی کی پروڈکٹس کا آرڈر بک کریں اور کمپنی سے ڈلیوری کروائیں۔۔ بس اتنا سا کام وہ بھی فون پر کرکے آپ اچھے پیسے کماسکتے ہیں اور جتنے زیادہ آرڈر اتنے زیادہ پیسے۔

6۔ ریٹیل ڈسٹری بیوشن

پاکستان میں گروسری اور دیگر گھریلو سامان کی آن لائن شاپنگ کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔اس وقت مارکیٹ میں کئی لوگ ڈائریکٹ مختلف کمپنیوں سے ہول سیل پرائس پر سامان خرید کر دکانوں اور صارفین کو فروخت کرکے اچھا منافع کما رہے ہیں۔۔ اس کام کیلئے بھی بہت زیادہ پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔ آپ چھوٹی چیز سے آغاز کرکے اپنے کام کو آہستہ آہستہ بڑھاسکتے ہیں۔

7۔سوشل میڈیا مینجمنٹ

کورونا وائرس کے بعد دنیا کے ڈھنگ بہت زیادہ بدل چکے ہیں۔۔ پہلے جہاں مارکیٹنگ کیلئے مختلف انداز اپناکر اپنی مصنوعات کی تشہیر کی جاتی تھی آج سوشل میڈیا پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔اگر آپ سوشل میڈیا ایکسپرٹ ہیں تو سوشل میڈیا مینجمنٹ کے کام میں آپ کو بہت جلدی اور بہت زیادہ منافع مل سکتا ہے جس کیلئے آپ کو کوئی سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

8۔ ہوم کیئر

بیماروں، بزرگوں کی دیکھ بھال اور ملازمین کی فراہمی کا کام بھی پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔آپ بھی بہت کم محنت اور پیسوں سے ہوم کیئرسروسز فراہم کرکے اچھا معاوضہ کم سکتے ہیں۔

9۔ کھانا بنانا

کورونا وائرس کے دوران ریسٹورنٹس بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا بناکر فروخت کرنے کا کاروبار تیزی سے پروان چڑھاگوکہ اب کورونا ختم ہوچکا ہے لیکن گھروں سے کھانا بناکر بیچنے کا کام آج بھی جاری ہے، آپ مختلف فوڈ ایپس اور خود بھی دفاتر اور مختلف جگہوں پر اپنے کھانے فراہم کرکے بہت زیادہ اور جلدی منافع کماسکتے ہیں۔

تو چلیں۔۔ آپ کو وہ کام بھی بتاتے ہیں جس کی پاکستان میں سب سے زیادہ مانگ ہے، اور اس کام میں آپ کو ایک روپیہ بھی لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک باری میں ہی آپ کو لاکھوں روپے منافع ملے گا۔۔

10۔پراپرٹی ڈیلر

پراپرٹی کے کام میں اتنا فائدہ ہے کہ اگر آپ مہینے میں ایک پراپرٹی کا بھی سودا کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پرسنٹیج کے حساب سے آپ کو اچھی اور بڑی رقم بھی مل سکتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ گھریا دکان وغیرہ کرائے پر دلوانے کیلئے بھی اچھا معاوضہ ملتا ہے تو پھر آپ ابھی تک فارغ کیوں بیٹھے ہیں، گھر سے نکلیں اور بیروزگاری اور مہنگائی کو اپنی محنت اور لگن سے شکست دیکر واپس آئیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.