ڈالر کی قیمت گر گئی۔۔ فی ڈالر کتنے کا ہوگیا؟

image

بدھ کے روز صبح سے ہی امریکی ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر کم ہونے لگی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا تھا۔

جنگ نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 497 پر آ گیا جو کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.