ٹنکیاں بھروا لیں کیونکہ ۔۔ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کب سے بند ہونے جارہے ہیں؟

image

پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے مہنگا پیٹرول بھی بند ہونے کا امکان، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افراط زر کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت دوگنا بڑھ گئی ہے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے، اس لئے ملک میں 22 جولائی سے کام بند کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ حکومت نےمنافع کی شرح 2.40 فیصدرکھی جومنظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔ہم نے اپنے تحفظات سے وزیرپیٹرولیم کوآگاہ کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد نیٹ ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.