بارش کی امید ہارتے کراچی کے شہریوں کو بالآخر محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی خوشخبری سنا ہی دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کر اچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کا امکان ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں23اور 24جولائی کو تیز بارش ہو سکتی ہے جبکل کراچی کے علاول سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسلا دھار بار ش کا امکان ہے۔
بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کل مون سون کا یہ اسپیل 25اور26جولائی تک رہے گا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔