پاکستان میں مشہور آٹو مینوفیکچرر کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا

image

ایک طرف پڑوسی ملک چاند پر پہنچ کر اپنی طاقت دنیا کو دکھا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان میں مینوفیکچرنگ کمنیاں آئے روز بند ہو رہی ہیں۔

اب ایک اور آٹو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا انڈس نے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 25 اگست سے 6 ستمبر تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں باضابطہ طور پر اس فیصلے سے متعلق بتایا۔

کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مالی سال 2022-2023 کے دوران آٹو انڈسٹری کو پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا اور کہا کہ ملک میں ٹیکسز بڑھنے کی وجہ سے قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق گاڑیاں مہنگی ہونے سے طلب کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ٹویوٹا پاکستان جیسی کمپنیاں اپنی پیداواری حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری کارروائیوں کو جمعہ 25 اگست 2023 سے بدھ، 6 ستمبر 2023 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.