بچے کو باہر لے جائیں تو خیال بھی رکھیں کیونکہ ۔۔ کھلونا کار لے کر سڑک پر آنے والے بچے کے ساتھ کیا ہوا، ویڈیو دیکھیں

image

گھر ہو یا باہر بچوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ذرا سے دھیان بھٹکتے ہی بچے اکثر ایسا کام کرجاتے ہیں جس سے انہیں نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے، چین میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا جب کمسن بچہ کھلونا کار لے کر سڑک پر آگیا۔

چین کے صوبہ زی جیانگ میں ایک ٹرک ڈرائیور اور ان کی اہلیہ نے ایک مصروف سڑک پر کھلونا کار لے کر آنے والے بچے کو بچا کر سوشل میڈیا صارفین کی داد حاصل کرلی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اپنی کھیلنے والی کے میں اچانک سڑک پر آجاتا ہے اور قریب سے گاڑیاں بھی گزر رہی ہیں اسی دوران ایک ٹرک میں سوار میاں اور بیوی بچے کو بچالیتے ہیں۔

بچہ اپنی دادی کے ساتھ تھا، دادی کی نظریں پوتے سے اوجھل ہوئیں تو وہ کار لے کر سڑک پر آگیا۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے اقدام کو بہت سراہا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.