سعودیہ آکر زندگی ہی بدل گئی کیونکہ ۔۔ جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر نے کس وجہ سے اسلام قبول کرلیا؟

image

جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے ذریعے اسلام قبول کرچکے ہیں۔

فٹ بالر کا کہنا ہے کہ یہ پیغام ان تمام لوگوں کے لیے جو مجھے میسج کر رہے ہیں۔ میں اپنی بیوی اور اس کے خاندان کے ذریعے اسلام میں آیا ہوں۔ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔

باؤر اس وقت سعودی عرب کے کلب الطائی کے لیے کھیل رہے ہیں، انہوں نے ایک سال کے معاہدے پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

باؤر نے فروری 2015 میں جرمنی یا قازقستان کی نمائندگی کرنے کی امید میں پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔اگلے مہینےجرمنی کی U20 ٹیم کے لیے پہلا کال ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے FIFA U-20 ورلڈ کپ میں ان کی نمائندگی کی۔

رابرٹ  باؤر 2016 کے سمر اولمپکس کے لیے ٹیم کا حصہ تھے، جہاں جرمنی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.