اسلامک کوائن (ISLM) کیا ہے؟

image

اسلامک کوائن (ISLM) منافع کی تقسیم کے ماڈل کی بنیاد پر ایک کرپٹو کرنسی ہے جو اسلامی قانون کے اصولوں اور رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

کرپٹو کرنسیوں کی مستقل بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اسلامک کوائن کا آغاز ایک منفرد وعدے کی تکمیل ہے جو بٹ کوائن کے شرعی اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے جڑی ہے جس کے سبب اس کرنسی کا ایک نمایاں مقام ہے۔

اس ڈیجیٹل اثاثے کا مقصد عالمی سطح پر اندازے کے مطابق 1.9 بلین ایسے مسلمانوں کی مالیاتی ضروریات کو پورا کر نا ہے جو اسلامی اخلاقی اور مالیاتی اصولوں پر مبنی کرپٹو کرنسی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شرعی کرپٹو کرنسی کی تفصیلات

اسلامک کوائن حق نیٹ ورک کے تحت کام کرتا ہے جس کا بلاک چین انفرااسٹر کچر شریعت کے مطابق بنایا گیا ہے۔

ریپبلک کرپٹوکے ساتھ شراکت کرتے ہوئے کوائن وسیع پیمانے پر خدمات سر انجام دے گا ان خدمات میں لیکویڈیٹی مائننگ اور اسٹیکنگ آپشنز فراہم کرنا بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ہر ٹوکن کے اجراء کا 10فیصد انسان دوست اقدامات کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

اسلامک کوائن کا انوکھا سیلنگ پوائنٹ اس کا اسلامی اصو لوں کے مطابق کام کر نا ہے لیکن وقت بتائے گا کہ یہ وسیع پیمانے پر اپنائے جانے کے حوالے سے کیا کر پاتا ہے۔

کوائن میں لانچ سےقبل ہی اہم سر مایہ کاری کی گئی ہے جس سے اس کی نجی فروخت میں 193 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہےلیکن یہ ابتدائی سرمایہ کاری اس اثاثے کی مستقبل کی کامیابی یا افادیت کی ضمانت نہیں دیتے ہیں۔

”شریعت سے مطابقت “اور اسلامی مالیاتی اصولوں کی پابندی کرنے میں سب سے اہم عنصر سود کی وصولی ('ربا') جیسے طریقوں کی ممانعت ہے۔

ISLM کے استعمال کے چند فوائد یہ ہیں:

فوائد : تفصیلات

فوائد تفصیلات
شریعت سے مطابقت ISLM اسلامی قانون کے مطابق ہے یعنی اس میں کوئی سود پر مبنی لین دین یا جوا شامل نہیں ہے۔
پرافٹ شیئرنگ ماڈل اسلامک کوائن رکھنے والے صارفین اس کے نیٹ ورک کی طرف سے پیدا ہونے والے منافع کے حصہ کے حقدار ہیں۔
شفافیت اسلامک کوائن بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت قائم رکھتا ہے ، اس کی تمام لین دین کو عوامی بلاک چین پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
عالمی رسائی چونکہ کرپٹو کرنسیز انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہیں، اس لیے اسلامک کوائن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک ایسے مالیاتی نظام تک رسائی ممکن بناتا ہے جو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق ہو۔
بہتر تحفظ اسلامک کوائن صارف کے ڈیٹا اور لین دین کی حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔

اگر اسلامک کوائن اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ایک حصے پر بھی اپنا اثر ڈالنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ اہم پیش رفت ہو گی۔

تاہم اسلامی کمیونٹی کا حصہ بننا ایک پیچیدہ کام ہے جو مذہبی اصولوں کی تعمیل سے بالاتر ہےاس کیلئے حکومتی ضابطے، روایتی مالیاتی اداروں کے درمیان قبولیت اور وسیع پیمانے پر قبولت جیسے عوامل ہی اسلامک کوائن کی قدر کا تعین کریں گے۔

اسلامک کوائن کرپٹو کی وافر ابتدائی فنڈ ریزنگ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے علاوہ اسلامی مالیاتی اداروں کے ساتھ اس کے تعاون کے عزائم کی نشاندہی ہوتی ہے۔

کسی بھی کرپٹو کرنسی کی طرح اسلامک کوائن کو بھی کا فی ہیں۔مزید یہ کہ اس کی منفرد قدر ، شرعی تعمیل ۔ اسے مذہبی اور مالی دونوں محاذوں پر جانچ پڑتال کے لیے پیش کر دیتی ہے۔

افادیت اور انسان دوستی کے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اسلامک کوائن ان چیلنجوں کو کتنی اچھی طرح سے نیویگیٹ کر سکتا ہے، یہ اس کے قابل عمل ہونے کا ایک اہم امتحان ہوگا۔

ماخد

کرپٹو یا اسلامی مالیاتی دنیا میں انقلاب لانے کا وعدہ تو کر رہا ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ روایتی مذہبی اقدار کو ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں میں ایک دلچسپ امتحان میں کامیاب ہوسکے گا یا نہیں۔

یا اس کی کارکردگی عقیدے پر مبنی مالیاتی مصنوعات کی توسیع پذیری اور اسلامی قانون کے ساتھ کرپٹو کرنسیوں کی طویل بحث کے بارے میں قابل قدر بصیرت پیش کر سکتی ہے۔

Source: Techopedia
About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.