ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معاذ پاکستانی ہاتھ میں بلا تھامےپاکستان کرکٹ ٹیم کو مشوروں سے نواز رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کچھ اور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز بھی موجود ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے معاذ صفدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے آپ اس کام کو ڈھنگ سے کرنا سیکھیں جو آپ کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اب یہ وقت آگیا ہے کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھیل کھیلنا سکھائیں گے۔