پاکستان میں معاشی صورتحال میں بہتری اور ڈالر کی قیمت نیچے آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی لاکھوں روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
انڈس موٹر کمپنی نے ڈالر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔
ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے، ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم کردی گئی ہے، فارچیونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق 24 اکتوبر سے بُک ہونے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 روپے سے تجاوز کرنے کی وجہ سے ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب ڈالر کی قیمت نیچے آنے کے بعد آٹو کمپنیوں نے صارفین کو فائدہ پہنچانا شروع کردیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں استحکام اور مزید کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔