مریم نواز نے کب سے فٹ بال کھیلنا شروع کردیا، ویڈیو دیکھیں

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز کی سیالکوٹ کے دورے کے دوران فٹ بال سے کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں مریم نواز فٹ بال سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف اچھال رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب فٹ بال کو کیچ کرکے واپس بال مریم نواز کی طرف اچھال دیتی ہیں۔

پاکستان میں بننے والے فٹ بال کی عالمی مقبولیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ساختہ فٹ بال میڈ ان پاکستان فٹ بال ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر کھیلوں کے سامان کی تیاری کے حوالے سے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے اور عالمی ورلڈ کپ فٹبال میں بھی پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بننے والے فٹ بال استعمال کئے جاتے ہیں اور ن لیگ کی چیف آرگنائز مریم نواز شریف کا اشارہ بھی اسی طرف تھا۔

گزشتہ سال قطر میں ہونیوالے فٹ بال کے عالمی کپ میں بھی پاکستان کے تیار کردہ فٹ بال استعمال کئے گئے تھے جبکہ سیالکوٹ کے کرکٹ بیٹ اور گیند بھی پوری دنیا میں استعمال کی جاتی ہے جس سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.