یہ نشانیاں جعلی نوٹ میں نہیں ہوسکتیں کیونکہ ۔۔ 5000 ہزار کے نوٹ کی پہچان کا طریقہ جان لیں، ویڈیو

image

پاکستان میں سب سے بڑا کرنسی نوٹ 5000 روپے کا ہے، یہ نوٹ اپنے اجراء سے لے کر آج تک شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے، بھلے ہی بڑی رقم ایک نوٹ میں ہونے کی وجہ سے سنبھالنا آسان ہو لیکن اس نوٹ کو کھلا کروانا اور جعلی نوٹ سے بچنا ایک مشکل کام ہے۔

اس رپورٹ میں آپ کو 5000 کے نوٹ کی پہچان کا طریقہ بتائیں گے، اسٹیٹ بینک نے 5 سال پہلے جاری کی گئی ویڈیوپھر شیئر کرکے صارفین کو 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کا طریقہ بتا یا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اس ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔

5 ہزار کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان 7 نشانیوں کی مدد سے ہوسکتی ہے۔5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی پرنٹنگ منفرد کاغذ پر کی گئی ہے جسے ہاتھ سے چھونے پر الگ سا احساس ہوتا ہے۔

اصلی نوٹ میں قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک، آرپار نظر آنے والا ہندسہ، پوشیدہ ہندسہ، ابھری ہوئی چھپائی، رنگ بدلتا قومی پرچم، حفاظتی دھاگہ، بینائی سے محروم افراد کے لیے ابھرے ہوئے نشانات جعلی سے الگ ہیں۔

ان نشانوں کو مد نظر رکھ کر آپ اصلی اور جعلی نوٹ میں باآسانی فرق معلوم کرسکتے ہیں اور نقصان سے بچ سکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.