ماہر علم الاعداد ونجوم ڈاکٹر آربی فاروقی نے اپنی تازہ پیشنگوئیوں میں انکشاف کیا ہے کہ29جنوری کو ستارہ زحل نحس خانے میں داخل ہورہا ہے جس سے اچانک حکومت وملک کے لیے پریشانی اور سیاسی رنگ تبدیل ہوسکتا ہے ، اہم سیاسی امیدواران زیادہ سیٹوں پر کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ آٹھ فروری زحل کے خانے میں ہوگا۔
ڈاکٹر آربی فاروق نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اس وقت مریخ عقرب اور اسد کے خانہ میں موجود ہے وہ بلے کا انتخابی نشان کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
جبکہ علم الاعداد کے مطابق میاں نواز شریف زحل کے نحس خانہ میں ہے زیادہ سیٹیں حاصل نہیں کر سکے گا نحس کے اثرات کی وجہ سے دوبارہ وزیر اعظم بننا مشکل نظر آتا ہے اور شہباز شریف بھی زحل کے خانہ میں بیٹھا ہے ستارہ اسد اس کی مدد کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ کامیاب نظر آرہا ہے۔
ماہر علم نجوم کے مطابق بلاول بھٹو کے لیے یہ الیکشن اہم ہے ستارہ عطارد قمر اور زحل اس کے خلاف ہیں انہیں کامیابی کے لیے حکمت عملی محنت کی ضرورت ہے پنجاب میں شفاف انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی کامیاب دکھادیتی ہے۔
بلوچستان میں بھی کوئی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی کی پی کے میں پی ٹی آئی سیٹیں زیادہ لے گی مگر تنہاحکومت نہیں بنا سکے گی۔
ضلع رحیم یارخان میں بھی اہم شخصیات زحل کی نحوست کی زد میں آئیں گے ان اثرات کی وجہ سے قائم ہونے والی قومی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔
ماہر علم نجوم کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں جھگڑے ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔
پیش گوئی کے مطابق امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے جان چھڑالیں گےاور 2024ان کے لیے اہم اور کامیابی کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔