چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

image

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔

بنگلادیش نے بھی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،شکیب الحسن باہر

11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،

سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔

القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے،خواجہ آصف

آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔

یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.