190ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائےگا

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ،فیصلہ کل(پیر) دن ساڑھے 10بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

بنگلادیش نے بھی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،شکیب الحسن باہر

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے،خواجہ آصف

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.