ریاض: مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک ہی بار جاری کیا جائے گا اور اگر دوسری بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہونے کے لیے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ روضہ شریفﷺ میں داخلے کے لیے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ہی ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر مقدمات سے جان چھڑا لیں گے، پیشگوئی
وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کا کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہو گا۔