بابائے قوم نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور غیر معمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 147 ویں یوم پیدائش پر پیغام

image

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کے 147 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی اور علیحدہ خودمختار ریاست کے قیام کے لئے انتھک جدوجہد کی۔

پیر کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پوری قوم محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کی صورت میں ایسی ریاست کی تشکیل ممکن بنائی جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور غیر معمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں بابائے قوم کے اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا، درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط تر ملک بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.