16ماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی ، محمد زبیر

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ کسی ملک کیلئے اہم مسئلہ مہنگائی ہوتا ہے جس کےاثرات براہ راست عام آدمی پر پڑتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹو نائٹ ود سید ثمر عباس”میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 16ماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی ، حالات خراب ہوئے تو معیشت سکڑنا شروع ہو گئی ، اب عوام میں جائیں گے تو مہنگائی کی وجہ بتانی پڑے گی ۔

مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب ڈی آئی خان میں فائرنگ

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی 13فیصد پر مہنگائی چھوڑ کرگئے ،35فیصد تک کی وجہ بتانی پڑے گی، عوام کو بتانا پڑے گا کہ ایسا کیا کریں گے کہ مہنگائی کم ہو گی ۔

2017میں مہنگائی بہت کم تھی مگر وہ 6سال پرانی بات ہے ، مہنگائی کے اثرات براہ راست عام آدمی پر پڑتے ہیں ، پاکستان کی معیشت جہاں پر پہنچ چکی اس میں اب چوائس ختم ہو چکی ہے۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم بالکل فیل ہو چکا ہے ، آپ کو ٹیکس اور اداروں میں ریفارمز کرنا پڑیں گے ، ریفارمز کرنا مشکل کام ہے اس لیے تو ابھی تک ہوا نہیں۔

اداروں میں ریفارمز لانے کیلئے مشکل فیصلے لینا پڑتے ہیں، اور یہ ریفارمز آئی ایم ایف آپ سے کروائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.