پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہےلیکن شائد پاکستان کے عوام کی اکثریت نے چائے کو قومی مشروب میں بدل دیا ہے، کسی کے گھر جائیں یا سر راہ ملاقات ہو، چائے لازمی اس ملاقات کا حصہ ہوتی ہے یا یوں کہنا چاہیے کہ چائے کہ بغیر ملاقات یا بات ادھوری سمجھی جاتی ہے، اسی لئے تو رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔
رواں مالی سال کے چھ ماہ میں چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی ہے۔
جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے لیکن بہت ہی کم تعداد میں لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں اور بہت کم تعداد میں لوگ گنے کے رس کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں چائے روایات کا حصہ بن چکی ہے، گھر میں مہمانوں کیلئے خاص طور پر چائے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ملک میں جگہ جگہ چائے کے ہوٹلوں پر دن رات چائے پینے والوں کا راش لگا رہتا ہے۔
پاکستان میں چائے بیرون ممالک سے امپورٹ کرتا ہے جس کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ خرچ کیا جاتا ہے اور رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی چکے ہیں۔