امریکا میں برف باری اور سردی سے 45 افراد ہلاک

image

واشنگٹن۔20جنوری (اے پی پی):امریکا کی کئی ریاستیں مسلسل دو ہفتوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور متعدد علاقوں میں برفانی طوفانوں کے باعث 45 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست اوریگان سے لے کر ٹینییسی تک شدید سردی درجنوں لوگوں کی جانیں لے چکی ہے۔

دو ہفتوں سے جاری اس برفانی طوفان میں کم ازکم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برف باری، بارش، تیز یخ ہواؤں اور آمد و رفت میں مشکلات کے باعث زیادہ تر علاقوں میں سکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں، جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔پورٹ لینڈ کے سرکاری سکول سڑکوں کی خراب صورتحال اور برفانی طوفان سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث کئی روز سے بند ہیں۔

ٹینیسی میں برف باری اور بارش نے تباہی مچا دی ہے جبکہ ریاست کے اہم شہر نیش ول میں اب تک 9 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جو سالانہ اوسط کےدوگیا سے زیادہ ہے۔ٹینیسی کے حکام نے بتایا کہ شدید برفانی موسم اب تک 14 جانیں لے چکا ہے۔

ریاست واشنگٹن میں سردی سے5افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں زیادہ تر بے گھر تھے۔ جمعہ کو سردی کی ایک اور لہر کینیڈا سے امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں داخل ہوئی جس سے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 30 درجے سینٹی گریڈ نیچے تک گر گیا۔

ریاست نیویارک کی نیاگرا آبشار کے قریب واقع شہر بفلو کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے برف پڑ رہی ہے شہر اور مضافاتی علاقوں سے برف نکال کر قریبی جھیل میں ڈالی جا رہی ہے، لیکن اب اس میں بھی گنجائش باقی نہیں رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.