چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے

image

بیجنگ۔22جنوری (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے۔شنہوا کے مطابق پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریبی قصبے تانگ فانگ کے گائوں لیانگشوئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد دب گئے

واقعہ کے بعد 200 سے زیادہ امدادی کارکن 33 فائر فائٹنگ گاڑیوں اور 10 لوڈنگ مشینوں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈیزاسٹر ریلیف کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملبے تلے دب جانے والے افراد کا تعلق 18 خاندانوں سے ہے ۔ امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو نکال لیا گیا ہے صوبائی کمیشن نےقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کےلئے لیول-III کے ہنگامی ردعمل کو فعال کیا گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات نے منگل کو قصبے میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔ ■


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.