اسرائیلی جارحیت: صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید

image

ایران پر اسرائیلی جارحیت جاری، صیہونیوں کے حملوں میں متعدد بچے شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر جاری کر دیں، تہران میں اسرائیلی حملے کے دوران ، ریڈ کریسنٹ کے طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی فورسز نے ایک بار پھر مقبوضہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کی وارننگ جاری کر دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بمباری سے بچنے کے لیے فرار ہو جاؤ، تاکہ اپنی جان بچا سکو، ایرانی فورسز نے اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کے میزائل تمہیں زیرزمین پناہ گاہوں سے باہر ایک لمحہ بھی گزارنے نہیں دیں گے۔

کئی دن ہو چکے ہیں کہ تم نے سورج کی روشنی نہیں دیکھی۔

‘بیان میں مزید کہا گیا، ’یقین رکھو، سائرن کی آواز ایک لمحے کو بھی خاموش نہیں ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.